مواد

آیت اللہ خامنہ ای تمام علماء کے سربراہ


Jan 05 2021
آیت اللہ خامنہ ای  تمام علماء کے سربراہ
لوگو، یہ میری بات تسلیم کرو! میں کسی جماعت یا گروہ کا ممبر نہیں ہوں اور میں اسلام اور انقلاب کی خدمت کرنے والوں کے علاوہ کسی کی طرف مائل نہیں ہوں۔ لیکن یہ جان لو: واللہ! میں شیعہ علماء کو پوری طرح اور قریب سے جانتا ہوں۔ ۱۴ سالوں سے یہ میرا کام رہا ہے۔لبنانی علماء کو جانتا ہوں، پاکستانی علماء کو جانتاہوں، خلیج فارس کے علماء کو جانتا ہوں، چاہے وہ  شیعہ  ہوں اور چاہے سنّی۔ واللہ !میں اللہ کو گواہ بنا کر گواہی دیتا ہوں!ایران اور غیر ایران کے تمام مراجع کرام اورعلماء کے سربراہ  تاریخ کے یہ عظیم الشان شخص یعنی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مد ظلّہ ہیں۔
بہت سے شیعہ علماء سے میری خط و کتابت چل رہی ہے  اور میں ان کو قریب سے جانتا ہوں ، ان سے خاص لگاؤ ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ان کی پیروی کریں لیکن یہاں کہا ں اور وہاں کہاں؟! یہاں پر ہم زمین اور آسمان کے درمیان فاصلہ کی مانند ہے۔اس شخص کی حکمت، اخلاق، دین، سیاست شناسی، حکومت چلانے  وغیرہ پر ہم دقت کریں اور سیاسی میدانوں میں ہمیں اپنی سرحدوں کو الگ کرنا چاہئے۔ لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ جو چیز سب سے اہم ہے وہ  ولایت کے ساتھ ہمارا اتصال ہے۔جو چیز اہم ہے وہ اس نظام کو ہماری حمایت ہے۔(یعنی ہمیں نظام کی حمایت کرنی چاہئے)
شہید جنرل سلیمانی
 


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب