جنرل سلیمانی نے اس مکان کے مالک کو ایک خط لکھا جسے انہوں نے شام کے دیرالزور کے علاقے میں بوکمال کی آزادی کے دوران اڈے کے طور پر استعمال کیا تھا۔ اس خط میں گھر کے مالک کی اجازت کے بغیر استعمال کرنے کے سلسلہ میں معذرت خواہی کرتے ہوئے لکھا:
معزز و محترم اہل خانہ سلام علیکم
میں آپ کا چھوٹا بھائی قاسم سلیمانی ہوں، آپ مجھے ضرور جانتے ہو۔ہم نے تمام جگہوں پر اہل سنت بھائیوں کی بہت خدمات کی ہیں۔ میں شیعہ ہوں اور آپ سنّی ہیں، لیکن میں بھی کسی حد تک سنّی ہوں، کیونکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنّت پر مجھے یقین ہے اور میں ان شاء اللہ ان ہی کے راستے پر چل رہا ہوں اور آپ بھی کسی حد تک شیعہ ہوکیونکہ اہل بیت علیہم السلام کو چاہتے ہو۔آپ کے گھر میں قرآن مجید، صحیح بخاری اور دیگر کتابوں سے مجھے احساس ہوا کہ آپ لوگ صاحبان ایمان انسان ہیں۔سب سے پہلےمیں آپ سے معافی چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ میرا عذر قبول کریں گے کہ ہم نے آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا گھر استعمال کیا۔ دوسرے یہ کہ آپ کے گھرکو جو بھی نقصان ہوا ہے ہم اس کی قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔میں نے اپنی طرف سے اور آپ کی طرف سے قرآنی استخارہ دیکھا تو جواب میں ۳۶۱ اور ۳۶۲ ویں صفحے پر سورہ ٔمبارکۂ فرقان کی آیتیں ظاہر ہوئیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ ان کی تلاوت کریں گے اور اپنے اور ہمارے بارے میں سوچیں گے۔ میں آپ کے گھرنماز پڑھتا رہا ہوں اور دو رکعت نمازآپ کی نیت سے بھی پڑھی اور میں خداوندمتعال سے دعاگو ہوں کہ آپ کا انجام اچھا ہو۔مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔
آپ کا بھائی یا بیٹا ، سلیمانی

رائے
ارسال نظر برای این مطلب