مواد

“قاسم سلیمانی” دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل


Jan 02 2021
“قاسم سلیمانی”  دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل
شہید قاسم سلیمانی 2017 کی اثر نداز شخصیتوں میں سے ایک:امریکی ٹائم میگزین
امریکی ٹائم میگزین نے 2017 میں سردار “قاسم سلیمانی” کو دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل کیا۔
امریکی ٹائم میگزین ہر سال کے اپنے معمول کے مطابق دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست شائع کرتا ہے۔
اس میگزین کی 2017 کی فہرست میں سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر سردار “قاسم سلیمانی” کا نام بھی دکھائی دیتاہے،اگرچہ اس نے مغربی میڈیا کہ عادت کے مطابق مزاحمتی تحریک کی حمایت کو دہشت گردی کی حمایت کرنا کہا ہے ، لیکن داعش کے خلاف جنگ میں سردار سلیمانی کے کردار کا بھی ذکر کیا ہے۔
امریکی میگزین نے سردار سلیمانی کو ایرانی انقلاب برآمد کرنے والی شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جب داعش نے عراق پر حملہ کیا تو انھوں نے بغداد کا دفاع کیا۔
رپورٹ کے ایک حصے میں لکھا گیا ہے کہ سلیمانی پروپیگنڈہ وار کے بھی ماہر ہیں اور اس خطے کے میدان جنگ میں اپنی تصاویر شائع کرکے سب کے لیے یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ مشرق وسطی کی شطرنج کے ایک ماہر کھلاڑی ہیں۔
ٹائم میں شائع ہونے والی اس فہرست میں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے ، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، ایف بی آئی کے چیف جیمز کمے ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ، چینی صدر شی جنپنگ ، فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرے ، روسی صدر ولادیمیر پوتن ، ترک صدر رجب طیب اردگان ، کیتھولک رہنما پوپ فرانسس اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے نام شامل ہیں۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب