مواد

سالوں جدوجہد کے نتیجے میں شہادت نصیب ہوئی


Jan 09 2021
سالوں جدوجہد کے نتیجے میں  شہادت نصیب ہوئی
بسم الله الرحمن الرحیم
 
ملّت عزیز ایران!
اسلام کے بڑے اور مایہ ناز کمانڈر ہم میں نہیں رہے۔ گذشتہ رات شہداء کی پاک ارواح نے قاسم سلیمانی کی روح کو اپنی آغوش میں لے لیا۔ اللہ کی راہ میں شہادت کی آرزو کے ساتھ دنیا کے شیاطین اور شرپسندوں کے ساتھ سالوں برسرپیکار رہنے کے بعد بالاخر جنرل سلیمانی شہادت کے مقام پر فائز ہوگئے اور دنیا کے شقی ترین انسان کے ہاتھوں ان کا پاک خون زمین پر بہایا گیا۔ اس عظیم شہادت کی مناسبت سے حضرت امام زمان عجل اللہ فرجہ اور شہید سلیمانی کی روح کو مبارک باد اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
وہ اسلام اور مکتب امام خمینی سے تربیت پانے والے برجستہ افراد میں سے تھے۔ انہوں نے پوری عمر راہ خدا میں جہاد میں گزاری۔ سالوں جدوجہد کے نتیجے میں ان کو شہادت نصیب ہوئی۔ اللہ کی مدد اور نصرت سے ان کے بعد بھی ان کا مشن جاری رہے گا لیکن جن لوگوں نے گذشتہ رات اس جرم کا ارتکاب کیا ہے، ان سے بہت سخت انتقام لیا جائے گا۔ شہید سلیمانی بین الاقوامی مقاومت کا نمائندہ تھے بنابراین مقاومت کے حامی ان کا انتقام لیں گے۔ دوست اور دشمن سب اس بات کو جان لیں کہ جہاد اور مقاومت کا سلسلہ مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا۔ بڑی کامیابی مجاہدین کو نصیب ہوگی۔ اس جانثار اور عزیز کمانڈر کی جدائی ہمارے لئے تلخ ضرور ہے لیکن مقاومت کا تسلسل اور ہمیں نصیب ہونے والی آخری کامیابی ان کے قاتلوں اور جنایت کاروں کے لئے زیادہ تلخ ثابت ہوگی۔
ایرانی قوم شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں مخصوصا مجاہد اسلام جناب ابومہدی المہندس کا نام اور یاد ہمیشہ زندہ رکھے گی۔ میں اس موقع پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتا ہوں اور شہید سلیمانی کی بیوہ، بچوں اور دوسرے لواحقین کو تعزیت اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
سیّدعلی خامنہ ای
۱۳دی‌ماه ۱۳۹۸


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب