مواد

ذوالفقارمیڈل (نشانِ ذوالفقار) کا اعزاز حاصل کرنا


Jan 02 2021
ذوالفقارمیڈل (نشانِ ذوالفقار) کا اعزاز حاصل کرنا
1397ھ،شمسی  میں ماہ اسفند کی ۱۹ ویں تاریخ کو اسلامی جمہوریہ ایران  کے اعلیٰ رہنما حضرت آیت اللہ خامنہ ای  دام ظلّہ نے قاسم سلیمانی کو ذوالفقار میڈل ۔  ایرانی فوج کا سب سے اعلیٰ میڈل۔ سے نوازا،  اسلامی جمہوریہ ایران  کے فوجی میڈلز کے ضوابط کے مطابق   یہ میڈل اعلیٰ افسروں، کمانڈروں اور مسلح افواج کے عملہ کے سربراہوں کو دیا جاتا ہے
کہ جن  کے جنگی منصوبے  اور جنگی کاروائیوں  کی رہنمائی  مطلوبہ نتائج کا سبب بنے ہیں۔  ۱۳۵۷ھ،شمسی میں  ایرانی انقلاب کے بعد  قاسم سلیمانی یہ اعزا حاصل کرنے والے پہلے شخص ہیں۔   خطے میں داعش کے خلاف جنگ میں حاج قاسم سلیمانی کی مؤثر موجودگی اور خطے میں  صہیونی سازش کی شکست  اس چیز کا سبب بنی  کہ ۱۳۹۷ھ، شمسی میں ماہ اسفند میں   ایرانی فوج کے سب سے اعلیٰ میڈل کے عنوان سے ذوالفقار نامی میڈل  ( نشانِ ذولفقار) مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کو پہنایا جائے۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب