مواد

دلوں کے فاتح


Dec 31 2020
دلوں کے فاتح
اس مضمون میں کوشش کی گئی ہےممکنہ حد تک جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت کے پہلوؤں کے ایک حصہ کو دینی تعلیمات اور آیات و روایات کی روشنی میں بیان کیا جائے حالانکہ یہ اعتراف کرنا پڑے گا کہ یہ مضمون اس اعلیٰ مقام شہید کی عظیم شخصیت کے بحر بیکراں کا ایک قطرہ ہے۔ وہ شہید جو اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک تہذیب نفس اور خدا کی رضا کی تلاش میں تھا اور وہ لکھتا ہے: الٰھی لا تکلنی” اے خدا مجھ سے راضی ہو جا۔ اے خدا میں تیرے دیدار کا عاشق ہوں۔ وہی دیدار جس نے جناب موسیؑ کو کھڑا ہونے اور سانس لینے سے ناتواں بنا دیا۔ اے خدا ، پاک و پاکیزہ اپنی بارگاہ میں قبول کر لے”۔ اور آخرکار جب انہوں نے طلب، پانا، معرفت، محبت اور عشق کی وادیوں کو پا ر کر دیا تو خدا بھی ان کا عاشق ہو گیا۔ اور خدا نے ان کی دعا بھی قبول کی۔ اس نے ان کی پاکیزہ روح کو اپنے پاس بلا لیا اور ان کی روح کی پرواز کے نتیجہ میں پوری قوم میں اتحاد پیدا ہوگیا ، ہر آگاہ ضمیر کو بیدار کر دیا اور جناب قاسم سلیمانی کو دلوں کا فاتح بنا دیا۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب