مواد

جنرل سلیمانی کی شہادت نے جد و جہد کرنے والوں کے دلوں میں مزاحمت کی روح پھونک دی


Feb 05 2023
جنرل سلیمانی کی شہادت نے جد و جہد کرنے والوں کے دلوں میں مزاحمت کی روح پھونک دی

 لبنان کے مسلم علماء کی مجلس نے لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر ایک اجلاس کی میزبانی کی جس میں اسلامی جمہوریہ کے سفیر سمیت ایران اور حزب اللہ کے عہدیداروں نے حصہ لیا تھا۔



بیروت میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر “مجتبی امانی” نے اس اجلاس میں کہا ہے کہ  جنرل سلیمانی کی شہادت نے جد و جہد کرنے والوں کے دلوں میں مزاحمت کی روح پھونک دی۔



انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی صورتحال، آج کسی بھی عرصے سے مشکل ہے۔



لبنانی مسلم علماء کی مجلس کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ غازی حنینہ نے بھی اس جلاس میں کہا کہ  مغرب نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے اصولی موقف سے ہٹانے میں کامیابی حاصل نہیں کیا۔



انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے لیے قیادت ذاتی اور عوامی زندگی میں روزمرہ کی تحریک ہے۔



در این اثنا لبنان کی حزب اللہ کی تحریک کی سیاسی کونسل کے سربراہ ابراہیم امین السید نے کہا کہ حاج قاسم کی اہمیت اس بات میں ہے کہ انہوں نے مظلوموں اور مجاہدین کا ساتھ دیا۔



انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے ہر بار اپنے سپاہیوں کو تحریک دی کہ وہ کمانڈر ہیں اور اسلامی اور قرآنی فتح چاہتے ہیں۔



السید نے مزید کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس شہید قاسم سلیمانی کے بھائی اور ساتھی تھے اور مشکل مشنوں میں ان کے ساتھ تھے۔






نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب