مواد

جنرل سلیمانی  میدان جنگ میں سب سے آگے تھے


Jan 06 2021
جنرل سلیمانی  میدان جنگ میں سب سے آگے تھے
آیت اللہ صافی گلپائگانی: جنرل سلیمانی  میدان جنگ میں سب سے آگے تھے
قم۔ ایرنا۔ میجرجنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپائگانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا:وہ سعاتمند شہیداہل بیتؑ کے نورانی مکتب کے پیروی کرتے ہوئے اسلام کے دشمنوں اورخیانت کار دہشت گردوں  اور مذہبی منحرفوں کے خلاف جنگ میں سب سے آگے تھے۔
جمعہ کوآیت اللہ صافی گلپائگانی کی اطلاع رساں سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ، اسلام کے شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر اس مرجع تقلید کے ایک پیغام میں آیاہے: نہایت افسوس اور اندوہ کے ساتھ اسلام کے عظیم کمانڈر ، سرافراز مجاہد ،جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی مجھے اطلاع ملی۔
اپنے جاری پیغام میں انہوں نے کہا: ایک ایسا شہید جس نے اپنی زندگی اسلام کے لئے وقف کردی اور لوگوں کی خدمت اور اسلامی اقدار کا تحفظ کیا۔وہ سعادتمند شہید حضرات معصومین علیہم السلام خصوصاً  شہیدوں کے سالار حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے عاشقوں اور دلدادوں میں سے تھے جو اہل بیتؑ  کے نورانی مکتب کے پیروی کرتے ہوئے اسلام کے دشمنوں اورخیانت کار دہشت گردوں  اور مذہبی منحرفوں کے خلاف جنگ میں سب سے آگے تھے۔
اس پیغام میں آیا ہے کہ خدائی انسانوں کا فن یہ ہے وہ اس فانی اور جلد گزر جانے والی زندگی سے ہمیشگی اور جاودانی زندگی کے لئے فائدہ اٹھائیں اور وہ اپنی جان کو خدا کی بارگاہ میں پیش کر دیں۔” طوبی لھم و حسن مآب”۔ اس پیغام میں لکھا گیا ہےکہ میں اس عظیم مجاہد اور ان کے بعض ساتھیوں خاص طور پر ابو مہدی المہندس کی شہادت پر دنیا کے آزاد مردوں اور ایران کی غیرت مند اور معزز قوم اور ان کے معزز اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
جاری پیغام میں آیا ہے کہ میں حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجّل اللہ تعالی فرجہ اشریف کی زیر نگرانی میں خداوندمتعال سے  اسلام کی کامیابی اور عزیز قوم کی سرافرازی اورعزت کا مطالبہ کرتا ہوں۔
 


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب