مواد

با اثر شخصیات میں شامل


Jan 19 2021
با اثر شخصیات میں شامل
امریکی ٹائم میگزین میں 2017 کی با اثر شخصیات میں ایرانی سپاہ  پاسداران   کے اعلیٰ درجے کے کمانڈر ، جنرل سلیمانی کا نام
جمعرات،  31 فروردين 1396ھ،ش ۔
ٹائم میگزین نے  2017 میں جنرل” قاسم سلیمانی” کو دنیا کی100با اثر شخصیات میں شامل کیا ہے ۔
“الوقت” رپورٹ کے   مطابق،  “ٹائم “میگزین نے ہر سال معمول کے مطابق  آج دنیا کی 100 با اثر شخصیات کی ایک فہرست  شائع  کی ہے۔اس فہرست میں    سپاہ پاسداران انقلاب  اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر، جنرل “قاسم سلیمانی” کا نام بھی نظر آتا ہے۔
“ٹائم”   نے مغربی میڈیا کے مطابق مزاحمت کی حمایت کو دہشت گردی کی حمایت قرار دیا ہے    لیکن اس نے داعش کے خلاف جنگ میں جنرل  سلیمانی کے کردار کو بھی پیش کیا ہے۔ اس میگزین نے جنرل قاسم  سلیمانی کو ” ایرانی انقلاب کی نشر و اشاعت” کا عہدیدار   قرار دیا اور لکھا  ہے کہ جب داعش نے عراق پر حملہ کیا تو انہوں نے بغداد کا دفاع  تشکیل دیا۔
اس میگزین  کے ایک حصہ میں لکھا گیاہے کہ ” سلیمانی نشریاتی جنگ کے استاد  (ماہر) بھی ہیں اور وہ پورے خطے میں میدان جنگ میں اپنی تصاویر پوسٹ کر کے سب کو بتاتے ہیں کہ وہ مشرق وسطی کے  ایک بہت بڑے ہنرمند ،اداکار (کھلاڑی) ہیں۔
برطانیہ کے وزیر اعظم  “تھریسامے “،  ہندوستان کے وزیر اعظم “نریندر مودی”،  امریکا کے صدر” ڈونلڈ ٹرمپ” ،  ایف بی آئی کے صدر” جیمس کمے” ، شمالی کوریا  کے رہنما” کم جونگ ان”،  چین کے صدر” شی جن پنگ” ، فلپائن کے صدر” روڈریگودوتیرے” ، روسی صدر  ” ولادیمیر پوتن” ، ترکی صدر” رجب طیب اردگان”،  کیتھولک کے رہنما” پوپ فرانسس”  اور “جیمز میٹیس”  امریکی وزیر دفاع ،  وغیرہ وغیرہ “ٹائم میگزین  ” کی   فہرست میں دیگر  معروف   سیاسی شخصیات  کے عنوان سے  شامل ہیں۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب