مواد

ایک لمحہ بھی ایسا نہیں کہ ہمیں حاج قاسم کی یاد نا آئے


Jan 18 2021
ایک لمحہ بھی ایسا نہیں کہ ہمیں حاج قاسم کی یاد نا آئے
ایک لمحہ بھی ایسا نہیں کہ ہمیں حاج قاسم کی یاد آئے اور ہم دعا نہ کریں،  وہ  ہمارے نزدیک بہت عزیز ہیں ، بہت پیارے ہیں ۔ ہم سب اس پیارے بھائی مرحوم جنرل حاج قاسم سلیمانی رضوان اللہ تعالی علیہ  کی شہادت اور جدوجہد کے مقروض ہیں۔گزشتہ سال جب وہ قم آئے تھے تو انہوں نے کچھ حضرات سے ملاقات کی ، ان کے ساتھ ایک وفد آیا تھا،
جب  وہ حضرات باہر صحن میں چلے گئے تو وہ میرے  قریب آئے  اور انہوں نے کہا مجھے آپ سے کوئی کام ہے۔  میں نے کہا : بتائیں۔ اس کے بعد جیب سے ایک کپڑا نکالا اور کہا کہ یہ میرا کفن ہے آپ گواہی دیں ۔ہمارے اندر کون سی لیاقت پائی جاتی ہے کہ ہم گواہی دیں اس شخص کی کہ جس نے اپنی عمر قرآن و عترت  کی خدمت میں لگائی ہے،
جس نے ہماری عزت بچائی ہے، جس نے ہماری سلامتی کو محفوظ رکھا ہے، جس نے ہماری  عزت محفوظ کی ہے، جس نے ہماری شرافت محفوظ رکھی ہے، جس نے  ہمارے نظام کو محفوظ کیا ہے، جس نے امامؒ کی باتوں کی حفاظت کی ہے، جس نے رہبر کی باتوں کی حفاظت کی ہے۔
ہم نے کہا اچھا، دستخط کیا اور کہا: خدایا تو گواہ رہنا، ہم نے کہا : وہ گواہ ہے، خدایا تو گواہ ہے، ہمارا یہ عزیز تمہارا  فرمانبردار ہے،  اب اسے بہترین انداز میں اپنا مہمان قرار دے،  وہ انبیاء کے ساتھ محشور ہو، اولیائے الہی کے ساتھ محشور ہو، شہدائے کربلا کے ساتھ محشور ہو، حسین بن علی ابن ابی طالب ؑ کےساتھ محشور ہو۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب