مواد

آپس میں دوستی اور پیار و محبت


Jan 02 2021
آپس میں دوستی اور پیار و محبت
فتح المبین آپریشن کے دوران پہلی مرتبہ کرمان اور جنوب مشرق میں واقع دوسرے صوبوں کے لئے جنگی تنظیمیں تشکیل دی گئی تھیں اسی لئے فوجی قوانین کے سلسلے میں زیادہ سختی نہیں کی جاتی تھی بلکہ آپس میں دوستی اور پیار و محبت سے پیش آتے تھے۔
ایک دن میں اپنے معاون منصور ہمایوں نفر کو اپنے پاس بلانے کے بجائے کسی کام سے ان کے خیمے میں گیا۔ یونٹ کے کئی عہدیدار وہاں موجود تھے۔ سب ہمایوں کے دوست تھے۔
میں نے پوچھا ہمایوں کہاں ہے؟ کسی نے کہا باہر گیا ہے۔ میں نے پلٹنا چاہا تو دوستوں کے ہنسنے کی آواز آئی۔ میں سمجھ گیا کہ مجھ سے کچھ چھپایا جارہا ہے۔ خیمے کے اطراف میں نظر ڈالی تو کونے میں ایک کمبل نظر آیا جس پر ایک بندہ بیٹھا ہوا تھا۔ اسی وقت کمبل سے ہمایوں کی آواز آئی ۔ دوستوں نے ہمایوں کو کمبل میں لپیٹ کر بند کررکھا تھا۔
قاسم سلیمانی


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب